“حکومت کےخلاف تحریک چلانےوالےپہلےخود تو متحد ہو جائیں”فرخ حبیب کااپوزیشن جماعتوں کو مشورہ

Written by on November 14, 2021

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار عملی طور پر صوبے کی خدمت کر رہے ہیں ،پنجاب حکومت نے 540 ارب روپے کے صوبہ میں یونیورسٹیوں،صحت سمیت دیگر بڑے پروجیکٹ پر خرچ کیے ہیں، عوام کو صحت کارڈ ،کسان کارڈ فراہم کیے جا رہے ہیں، اپوزیشن کو حکمت عملی بنانے کا پورا اختیار ہے، پہلے بھی کئی اتحاد بنتے رہے ہیں،حکومت  کے  خلاف  تحریک  چلانے  کے  اعلانات  کرنے  والی اپوزیشن خود تو پہلے ایک ہو جائے، اپوزیشن سیاسی بیروزگاروں کا اجتماع ہے۔

 مقامی ہوٹل میں منعقدہ   تقریب موقع پر میڈیا سے  گفتگو  کرتے  ہوئے  فرخ  حبیب نے کہا کہ عوام کو سستی چینی کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے گے ہیں ، شوگر ملز کے سٹاک سے متعلق اقدامات پر حکومت کو حکم امتناعی کا سامنا ہے، پاکستان میں جمہوری عمل چلتا رہنا چاہیے،موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی،اپوزیشن این آر او کے لیے پہلے دن سے کوشاں ہے  لیکن  وزیر  اعظم دوٹوک کہہ چکےہیں کہ کسی کرپٹ  کو کو ئی این  آر او نہیں  ملے گا،  اتحادیوں کے تحفظات کو دور کریں گے، حکومت بنانے کے لیے اتحاد کرنے پڑتے ہیں۔سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئےوزیر مملکت نےکہا کہ دس سال تک پنجاب میں کیٹ واک وزیراعلی رہے،شہباز شریف پر سات  ارب روپے کے ٹی ٹیز اور 25 ارب کا جعلی اکاونٹ کا کیس ہے،احتساب کا عمل جاری ہے، نواز شریف کی جائیدادیں نیلام ہو رہی ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist