پی ڈی ایم کے پاس اب بیچنے کیلئے کوئی منجن باقی نہیں، ترجمان پنجاب حکومت کی اپوزیشن پر طنز

Written by on November 13, 2021

 ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ پی ڈی ایم سیاسی اتحاد نہیں، کرپٹ ٹولے کی پناہ گاہ بن چکی ہے، ان کے پاس اب بیچنے کے لئے کوئی منجن نہیں ہے ۔

حسان خاور نے کہا کہ کرپشن کے مگر مچھ پی ڈی ایم کی چھتری تلے جمع ہیں، اپوزیشن کے چلے ہوئے کارتوس ہر محاذ پر ناکام ہو چکے ہیں،مولانا فضل الرحمان ، شہبازشریف اور بلاول قوم کو گمراہ نہیں کر سکتے، فضل الرحمان ، شہبازشریف اور بلاول ایک دوسرے کو دھوکہ دے رہے ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ قوم ملک کو لوٹنے والوں کے جھانسے میں نہیں آئے گی،آج کراچی میں پی ڈی ایم کا شو ایک بار پھر ناکام رہے گا، عوام ترقی اور خوشحالی کی راہ میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے، پی ڈی ایم کا جلسہ اپنی مردہ سیاست کو زندہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ اس ٹولے کی حالت قابل رحم ہے، بندگلی میں پھنسی ہوئی اپوزیشن کو اب فیس سیونگ بھی نہیں ملے گی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist