پنجاب حکومت نے مختلف سرکاری محکموں کے چھوٹے ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی

حکومت پنجاب نے مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین کی اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی، سرکاری ملازمین کی اپ گریڈیشن طویل عرصے سے زیر التوا تھی، صوبائی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے سے کم از کم 29ہزار 950سرکاری ملازمین کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمین کی اپ گریڈیشن کی منظوری صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت منعقدہ خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی، راجہ بشارت نے اس حوالے سے اجلاس میں کہا کہ محکمہ جیل کے 14ہزار 387وارڈرز کا گریڈ پانچ سے سات، 1520ہیڈ وارڈرز کا گریڈ سات سے نو  جب کہ 162چیف وارڈرنز کا گریڈ نو سے 11کردیا گیا ۔صوبائی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت محکمہ جیل کے 49مذہبی معلمین کو گریڈ 12سے 15میں ترقی دے دی گئی ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *