اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصل واوڈا کی الیکشن کمیشن میں نااہلی کی کیس کی سماعت رکوانے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینیٹر فیصل واوڈا کی الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس کی درخواست پر سماعت رکوانے کیلئے دائر درخواست مسترد کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن میں سماعت رکوانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جسے دلائل سننے کے بعد چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا ۔ فیصل واوڈانے الیکشن کمیشن کا 12 اکتوبر کا فیصلہ چیلنج کیا تھا ،فیصل واوڈا کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کامیابی کے 60 روزمیں اہلیت کافیصلہ کرسکتا ہے، الیکشن کمیشن کی کارروائی روکی جائے ،الیکشن کمیشن کے فیصلہ کو غیر قانونی قرار دیا جائے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 60 روزمیں فیصل واوڈا کیخلاف درخواست آچکی تھی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *