محمد رضوان کی سیمی فائنل سے قبل ہسپتال کے ’ آئی سی یو ‘ میں لیٹے ہوئے تصویر سامنے آ گئی ، دیگر کھلاڑیوں کو اس بارے میں کیو ں نہیں بتایا گیا؟ حیران کن انکشاف

Written by on November 12, 2021

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی آئی سی یو میں موجودگی کی تصویر سامنے آگئی ہے جس نے ہر پاکستانی کو ہلا کر رکھ دیاہے ۔

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر محمد رضوان کہ ہسپتال کے آئی سی یو میں لیٹے ہوئے تصویر شیئر کی اور ساتھ پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” کیا آپ یقین کر سکتے ہیں کہ اس لڑکے نے آج اس لڑکے نے اپنے ملک کیلئے کھیلا اور بہترین کھیل پیش کیا ، یہ گزشتہ دو دن ہسپتال میں داخل رہا ، رضوان کیلئے ڈھیروں احترام، یہ ہیرو ہے ۔“

علاوہ ازیں قومی ٹیم کے ڈاکٹر نجیب نے بابراعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ محمد رضوان دو روز ہسپتال میں داخل رہے وہ آئی سی یو میں تھے، ٹیم کا مورال ڈاو¿ن نہ ہو اس وجہ سے کسی کو آگاہ نہ کیا۔یاد رہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں محمد رضوان نے شاندار اننگ کھیلتے ہوئے 52 گیندوں پر 67 رنز بنائے۔

محمد رضوان 18 ویں اوور میں اسٹارک کی گیند پر بالآخر کیچ آو¿ٹ ہوگئے انہوں نے اپنی اننگ میں4 چھکے اور تین چوکے لگائے۔واضح رہے کہ سیمی فائنل سے قبل محمد رضوان کو فلو اور بخار کی شکایات تھیں تاہم قومی ٹیم کے میڈیکل پینل نے میچ سے چند گھنٹے قبل انہیں کھیل کے لیے فٹ قرار دیا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist