ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستان اور آسڑیلیا کے درمیان دوسرا سیمی فائنل میچ آج کھیلا جائے گا

Written by on November 11, 2021

ٹی 20 ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل آج( جمعرات 11 نومبر کو )پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا، نیوزی لینڈ پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ چکا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل  میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 7 بجے شروع ہوگا،میچ کا ٹاس ساڑھے چھ بجے ہوگا۔سیمی فائنل میچ دبئی میں کھیلا جائے گا پاکستان اس ورلڈکپ میں اپنے دو میچز اسی گراؤنڈ میں کھیل چکا ہے،پاکستان ٹیم متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر مسلسل 16 میچز میں ناقابل شکست ہے، گرین شرٹس کو 2016ء سے اب تک اس میدان پر کسی ٹی 20 میں شکست نہیں ہوئی تاہم اس بار میچ آئی سی سی ورلڈ کپ کا ناک آؤٹ معرکہ ہے اور آئی سی سی ایونٹ کے ناک آؤٹ مقابلوں میں پاکستان کا کینگروز کے خلاف ریکارڈ کوئی حوصلہ افزا نہیں۔دونوں ٹیمیں اس سے قبل چارمرتبہ کسی بھی فارمیٹ میں آئی سی سی ایونٹس کے ناک آؤٹ مقابلوں میں مدمقابل آئیں۔1987ء کا ورلڈ کپ سیمی فائنل، 1999ء کا ورلڈ کپ فائنل، 2010ء کا ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل اور 2015ء ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل کے میچز میں آسٹریلیا ہی کامیاب ہوا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist