اپوزیشن اتحاد کا مثالی مظاہرہ ، بلاول بھٹو اور شہباز شریف نے حکومت کے خلاف طبل جنگ بجا دیا
Written by Prime FM92 on November 11, 2021
حکومت کے خلاف مسلسل دوسرے روز اپوزیشن جماعتوں نےوفاقی دارالحکومت میں اکٹھے ہو کر حکومت کے خلاف طبل جنگ بجا دیا ہے ،مسلم لیگ ن کےصدر شہباز شریف کےبعدبلاول بھٹو زرداری کی جانب سےدیئے جانےوالےعشایئےمیں حکومت مخالف جماعتوں کےتمام اراکین پارلیمنٹ نےشریک ہو کر ایوان اقتدار کی صفوں میں کھلبی مچا دی ہے،بلاول بھٹو زرداری کاکہناہےکہ اپوزیشن اراکین کی ملاقات سےحکومت گھبرا گئی ہےاوران کی گھبراہٹ کا ثبوت آج مشترکہ اجلاس کوملتوی کرکےبھاگناہے،حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے،شہبازشریف اوردیگراپوزیشن جماعتوں کےقائدین اوراراکین پارلیمنٹ نےاس امرپراتفاق کیا کہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کیاجائےگااورتمام جماعتیں مل کرحکومت کوٹف ٹائم دیں گے،آج اپوزیشن کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے،اپوزیشن کا ایک دوسرے پراعتماد ہونابھی اہم ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے دیئے جانے والے عشایئے میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف،سید خورشید شاہ، شیری رحمان، یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، شازیہ مری، خواجہ محمد آصف،خواجہ سعد رفیق،شاہد خاقان عباسی،مریم اورنگزیب، محسن داوڑ، سینیٹر ہدایت اللہ، اعظم نذیر تارڑ،مولانا اسعد محمود، آغا حسین بلوچ، سردار محمد شفیق ترین و دیگر شریک تھے ۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عوام اس وقت اپوزیشن کی طرف دیکھ رہی ہے،اپوزیشن کی مشترکہ کاوشوں سے حکومت کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھاگنا پڑا،تبدیلی کی نشانی ہے کہ لاڈلا آج سپریم کورٹ کا سامنا کر رہا ہے،سمجھتے ہیں کہ مل کر حکومت کا مقابلہ کریں گے،پارلیمان میں رہ کر ان کو نقصان پہنچا سکتے ہیں،پارلیمان ہی فورم ہے کہ جس کو استعمال کرکے ہم عمران خان کی پالیسیوں کو ناکام بناسکتے ہیں،پارلیمان کے اندر اپوزیشن کا اتحاد ایک دن بھی نہیں ٹوٹا،عدم اعتماد پر آج بھی وہی رائے ہے،حکومت بھاگنے پر مجبور ہو چکی ہے،پاکستان کو بحرانی کیفیت سے نکالنے اور ترقی کی راہ پہ ڈالنے کے لیے اپوزیشن کو موثر کردار ادا کرنا پڑے گا،اپوزیشن کے اتحاد پر شکرگزار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کا جینا دوبھر ہو گیا ہے، یہ کس قسم کا نیا پاکستان ہے؟ یہ مہنگا پاکستان ہے اور عوام پرانا پاکستان چاہتے ہیں،پیپلز پارٹی نے ایک سال میں مہنگائی کو آدھا کر دیا تھا ،پیپلز پارٹی کے پاس ہی معاشی بحران کا حل ہے،ایک کے بعد ایک نیب آرڈیننس نکلنا بدنیتی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق عشائیے میں اپوزیشن جماعتوں کے قائدین اور اراکین پارلیمنٹ نے اس امر پر اتفاق کیا کہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کیا جائے گا اور تمام جماعتیں مل کر حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے۔ عشائیے میں اپوزیشن کی سٹیرنگ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا، پارلیمان میں اپوزیشن کے فیصلے تمام پارٹیوں کے ارکان پر مشتمل سٹیرنگ کمیٹی کرے گی۔ عشائیے میں اپوزیشن نے حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے بھی متفقہ حکمت عملی تشکیل دے دی۔