ملک میں چینی کا موجودہ بحران پیدا ہونے کی اصل وجہ کیا ہے ؟وفاقی وزیر سید فخر امام نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

Written by on November 10, 2021

وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام نے کہا ہے کہ چینی کا موجودہ بحران صنعتکاروں کی بلیک مارکیٹنگ کی وجہ سے پیدا ہوا جس سے نہ صرف سپلائی چین کے طریقہ کار بلکہ ملک کی اقتصادی ترقی پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق سید فخر امام نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد سے ہی صنعتی شعبہ اجارہ داروں کی وجہ سے بے ضابطگیوں کا شکار رہا جو ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کی بجائے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے رہے ہیں۔ سید فخر امام نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو احکامات دیئے ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ شوگر ملیں رولز کے مطابق کام کریں اور قواعد کی خلاف ورزی کرنے والی شوگر ملز کو سزائیں دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مارکیٹ میں چینی کی طلب کو پورا کرنے کیلئے 15 لاکھ ٹن چینی درآمد کر رہی ہے تاہم قیمتوں کو قابو کرنے کیلئے اضافی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist