بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے معاشی ماہرین سے ملاقاتیں شرو ع کر دی

Written by on November 10, 2021

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے معاشی ماہرین سے ملاقاتیں شرو ع کر دی ہیں،اس ضمن میں ملک کے معروف معاشی ماہر ڈاکٹر حفیظ پاشا نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور ملک کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور ڈاکٹر پاشا نے اپنی کتاب” چارٹر آف اکانومی” چیئرمین پی پی پی کو پیش کی۔

بعدازاں بلاول بھٹو زرداری نےقومی اسمبلی کےسیشن میں شرکت کی یہاں حکومت کو ایک مرتبہ پھرشکست کاسامناکرناپڑا۔سیشن کےبعدصحافیوں سےگفتگو کرتےہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ معاشی بحران ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے،جب سےپاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) ایم ایف ڈیل ہوئی ہے عوام تاریخی مہنگائی، بیروزگاری اور غربت کا سامنا کر رہے ہیں،اُنہوں نےپی ٹی آئی کامسئلہ عوام کےسامنےبارباراٹھایا،مشترکہ حزب اختلاف نےایک مرتبہ پھرحکومت کو قومی اسمبلی میں شکست دے دی ہے،یہ اپوزیشن کے لئے اچھا شگون ہے اور مشترکہ اپوزیشن حکومت کو شکست دیتی رہے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی کے دیگر پارلیمنٹیرینز کے ساتھ قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے دئیے گئے عشائیے میں شرکت کی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے عشائیے کے دوران دیگر سیاسی پارٹیوں کے اراکین سے ملاقاتیں کیں اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ عشائیے میں موجود اپوزیشن پارلیمنٹیرنز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر تمام جماعتیں حزب اختلاف شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہیں،آج اپوزیشن نے ایک مرتبہ پھر حکومت کو اسمبلی میں شکست سے دوچار کر دیا ہے،اپوزیشن کا اتحاد ہی حکومت کو شکست دے سکتا ہے،پاکستان پیپلزپارٹی مشترکہ اپوزیشن میں پارلیمنٹ کے اندر فعال کردار ادا کرے گی،آج عوام کے بڑے مسائل مہنگائی، بیروزگاری اور غربت ہیں، پاکستان پیپلزپرٹی ہر اس فورم پر موجود ہوگی جہاں حکومت کی مخالفت کی جائے گی۔

عشائیے کے بعد صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپوزیشن کے اتحاد کی بدولت ہم مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں کہ کیا وزیراعظم جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اسی بات کی کوشش کر رہے ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist