اپوزیشن کی تعداد زیادہ، قومی اسمبلی میں حکومت کو2 بلز پر شکست

Written by on November 10, 2021

 اپوزیشن جماعتوں نےقومی اسمبلی میں مل کر اکثریت کے معاملے میں حکومت کو شکست دے دی  جس کے باعث حکومت آئینی ترمیمی بل پیش نہ کرسکی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رکن جاوید حسنین کی جانب سے بل پیش کیا گیا کہ امیدوار پر سات سال تک کیلئے انتخابی نشان تبدیل نہ کرنے پر پابندی ہونی چاہیے۔ اس بل کی حکومت کی جانب سے مخالفت کی گئی جس پر  ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے زبانی طور پر بل کے خلاف فیصلہ سنادیا۔ سپیکر کے فیصلے کو اپوزیشن نے چیلنج کردیا جس پر ارکان کی گنتی کی گئی۔ گنتی میں اپوزیشن کے 117 ارکان اجلاس میں موجود تھے جبکہ حکومت کو 104 ووٹ ملے جس پر بل پیش کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

حکومت کو قومی اسمبلی میں دوسری شکست کا اس وقت سامنا کرنا پڑا جب تحریک انصاف کی رکن اسما قدیر کی جانب سے پیش کیا گیا بل منظور نہ کیا جاسکا۔ انہوں نے خواتین کو سوشل میڈیا پر ہراساں کرنے پر سزا کی تجویز کا بل پیش کیا تھا تاہم اپوزیشن نے اس کی مخالفت کی۔ حکومت کی تعداد کم ہونے کے باوجود ڈپٹی سپیکر نے نتیجہ بتانے کی بجائے بل پیش نہ کرنے کا کہا اور اجلاس آج صبح 11 بجے تک کیلئے ملتوی کردیا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist