Fact Check: کیا واقعی پلاسٹک کے نئے کرنسی نوٹ جاری ہو رہے ہیں؟ سٹیٹ بینک نے اعلان کردیا

Written by on November 9, 2021

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے پلاسٹک کے نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو غلط قرار دے دیا۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سوشل میڈیا پر نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے جعلی خبریں گردش کر رہی ہیں جن کی سختی سے تردید کی جاتی ہے۔ سٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ فی الحال ایسی کوئی تجویز زیرِ غور نہیں ہے کہ پاکستان میں کرنسی نوٹ تبدیل کیے جائیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ کچھ روز سے کرنسی نوٹوں کی کچھ تصاویر گردش کر رہی ہیں جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ پشاور کے ایک طالب علم نے ڈیزائن کیے ہیں جن کی سٹیٹ بینک نے منظوری دے دی ہے۔ پلاسٹک کی اس کرنسی کی نقل تیار کرنا ناممکن ہوگا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist