آٹا ، چینی اور مہنگائی پر بس نہیں چل رہا مگر استعفیٰ دینا تو عمران خان کے بس میں ہے ، شہباز شریف
Written by Prime FM92 on November 6, 2021
مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبا ز شریف نے وزیر اعظم عمران خان سے فوری استعفے کا مطالبہ کر دیا، کہا کہ آٹا چینی اور
مہنگائی پر اگر بس نہیں چلتا تو استعفیٰ دینا وزیر اعظم کے بس میں ہے ، وہ استعفیٰ ہی دے دیں ۔
اپنے بیان میں صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران خان استعفیٰ لکھ کر فوری عوام کو ریلیف دیں ، چینی کے بعد پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں
اضافہ مہنگائی کی بمباری ہے ، ظلم کی یہ حکومت نہیں چل سکتی ۔