حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کا قومی اسمبلی کے اجلاس میں مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ

Written by on November 5, 2021

 حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں  مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کرلیا ۔

اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں میں رابطہ ہوا جس میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کا اجلاس عجلت میں بلانے پر تشویش کا اظہار کیا،

دونوں جماعتوں نے آئندہ ہفتے ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کا فیصلہ کیا ،

پیپلز پارٹی کی شازیہ مری اور مسلم لیگ ن کی مریم اورنگزیب حکمت عملی مرتب کریں گی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق شازیہ مری نے کہا کہ عوام دشمن پالیسیوں اور جمہوریت کش اقدامات کا مشترکہ جواب دیا جائے گا،پٹرول کی

قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیاگیا توحکومت سنبھل نہیں پائے گی، پیپلزپارٹی مہنگائی کے خلاف جلد اپنے اگلے احتجاجی پروگرام کا اعلان کرے

گی، عوام کو عمران خان نے ریلیف کے نام پر تکلیف دی، حساب کا وقت آچکا ہے، عمران خان آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر عوام دشمن اقدامات

کررہے ہیں۔

شازیہ مری نے کہا کہ ہم نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ عوام دشمن ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist