پنجاب کے بعد سندھ بھر میں بھی ڈینگی کیسز میں تیزی سے اضافہ

Written by on October 31, 2021

پنجاب کے بعد  شہر قائد سمیت سندھ بھر میں ڈینگی کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ احتیاط نہ کی گئی تو یہ بھی وبائی مرض کی شکل اختیار کرجائے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈینگی کیسز نے خطرناک صورتحال اختیار کرلی ہے رواں ماہ اب تک صرف محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صوبہ بھر میں ڈ ینگی کیسز کی تعداد1600سے تجاوز کرچکی ہے۔ماہرین صحت نے اس صورتحال کو خطرناک قرار دیا ہے.

ماہرین صحت کے مطابق ڈینگی کی صورتحال کو کنٹرول کرنا صرف حکومت کی ہی ذمہ داری نہیں بلکہ یہ ایک مشترکہ ذمہ داری ہے،ڈینگی کیسز کے ساتھ ساتھ ملیریا اور ٹائیفائیڈ کے کیسز بھی تیزی سے رپورٹ ہورہے ہیں اور کراچی میں مختلف ہسپتالوں میں بخار سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ سامنے آیا ہے۔ماہرین صحت نے ڈینگی، ملیریا اور ٹائیفائیڈ سے متعلق ایک مربوط اور مشترکہ پروگرام تشکیل دینے پر زور دیا ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ڈینگی وائرس کی اقسام میں ڈین وی ون، ٹو، تھری اور فور شامل ہیں، ڈینگی مچھر پانی میں افزائش پاتا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist