صوبے میں امن عامہ برقراررکھنے کی ذمہ داری ہر صورت پوری کریں گے، عثمان بزدار

Written by on October 30, 2021

 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا ، وزیر اعلیٰ نے اجلاس میں کہا کہ تحمل اور برداشت کی پالیسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، صوبے میں امن عامہ برقراررکھنے کی ذمہ داری ہر صورت پوری کریں گے۔

وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں  صوبائی وزیر پراسیکیوشن چوہدری ظہیرالدین، معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اس موقع پر سردار عثمان بزدار کاکہنا تھا کہ دین اسلام نے امن کا درس دیا ہے،  اسلام میں پرتشدد رویوں کی کوئی گنجائش نہیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبے میں امن عامہ کی فضا برقرار رکھنے کیلئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں۔اجلاس میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کئے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist