سپریم کورٹ رجسٹری کراچی نے تجوری ہائٹس کی اراضی کی منتقلی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ واضح ہو گیا کہ اراضی آپ کی نہیں ، اراضی ریلوے کی ہے یا نہیں ، یہ ابھی طے نہیں کر رہے ۔
تجوری ہائٹس کی اراضی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں ہوئی ، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ زمین کی منتقلی کا طریقہ کار ہی غلط اختیار کیا گیا ہے ، “”یہ بلڈنگ بھی فارغ ہو گئی “”, اراضی ایک سروے نمبر سے دوسرے سروے نمبر میں کیسے منتقل ہوئی ، سرکاری محکموں میں ٹائٹل تبدیل ہوا ہوگا مگر قانون کے تحت نہیں ، سرکاری محکموں پر دعویٰ کریں وہ آپ کی مرضی ہے ۔ سروے نمبر 190 سے اراضی سروے نمبر 188 میں غیر قانونی طور پر منتقل ہوئی ، اراضی منتقلی کا جو طریقہ اختیار کیا گیا وہ جرم ہے ۔
Leave a Reply