شعیب اختر سے بد تمیزی، ڈاکٹر نعمان نیاز کو بڑی سزا مل گئی

Written by on October 28, 2021

انکوئری کمیٹی نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) کے اینکر پرسن  نعمان نیاز کو انکوائری مکمل ہونے تک آف ایئر کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابقسرکاری ٹی وی پر نعمان نیاز اور شعیب اختر میں تلخی کے معاملے پر تحقیقات کمیٹی کا اجلاس ہوا، تحقیقاتی کمیٹی نے کہا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونےتک نعمان نیاز ٹرانسمیشن کی میزبانی نہیں کریں گے۔نعمان نیاز کی جگہ کوئی اور اینکر پرسن پروگرام کرے گا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر نعمان نیاز اور شعیب اختر میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ کے بعد آن آیئر تلخ کلامی ہوئی تھی اور نعمان نیاز نے شعیب اختر کو پروگرام سے باہر نکلنے کا کہا تھا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist