حکومت چوری چھپانے میں کوشاں ہے تو مہنگائی کو کون دیکھے گا،شاہدخاقان عباسی

Written by on October 28, 2021

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہاپوزیشن رہنماوں کے خلاف بےبنیاد کیسز بنائے جارہے ہیں ،حکومت چوری چھپانے میں کوشاں ہے تو مہنگائی کو کون دیکھے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہان تھا مہنگائی اور بےروزگاری میں اضافہ ہوگیا ،حکومت کی ناکامیاں مہنگائی کی صورت میں سامنےآرہی ہیں،الیکشن چوری ہونے کا عوام کی جیب پر اثر پڑ رہا ہے ،ڈالر میں اضافہ اور روپیے میں کمی کیوں ہورہی ہے ؟،جومعاملات عوامی نہیں ہوتے ان کی تشہیر کی جاتی ہے

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر قوانین بدنیتی سے بنائے جائیں گے تو نتائج تو اچھے نہیں ہوں گے ،نیب آرڈیننس کی کیاعجلت تھی سمجھ سے باہر ہے ،حکومت آج تک توشہ خانہ کےتحائف کاجواب نہیں دےسکی۔فوری اور شفاف الیکشن پاکستان کے مسائل کا واحد حل ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist