وزیراعلی بلوچستان نے استعفیٰ دیدیا

Written by on October 24, 2021

وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے وزیراعلی نے اپنا استعفی گورنر بلوچستان کو بھجوادیا ہے۔وزیراعلی بلوچستان کے خلاف ان کی اپنی پارٹی کے اراکین نے ہی تحریک عدم پیش کی تھی اور ان پر استعفے کے دباؤ  تھا۔تحریک عدم اعتماد پر کل (سوموار کو) ووٹنگ ہونا تھی۔جام کمال کے استعفے کے حوالے سے دو روز قبل بھی افواہیں سامنے آئیں تھیں تاہم انہوں نے اپنے استعفے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسی افواہیں نہ پھیلائیں جائیں۔جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما ظہور بلیدی سمیت دیگر پیش پیش رہے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ناراض اراکین کو منانے کے لیے دو بار بلوچستان کا دورہ کیا تھا اور ناراض اراکین سے ملاقاتیں بھی کی تھیں،مگر ان ملاقاتوں کا کوئی مثبت نتیجہ سامنے نہیں آیا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist