پاکستان: کورونا وائرس سے مزید 18 اموات

Written by on October 24, 2021

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر آ گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 591 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 18 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 737 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 35 فیصد پر آ گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 377 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 68 ہزار 536 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 23 ہزار 917 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار614 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 16 ہزار 242 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 43 ہزار 522 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 4 لاکھ 88 ہزار 58 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 لاکھ 25 ہزار 175 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 10 کروڑ 7 لاکھ 41 ہزار 762 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 3 کروڑ 85 لاکھ 96 ہزار 890 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 67 ہزار 425 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 548 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 38 ہزار 989 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 895 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 77 ہزار 440 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 715 ہو گئیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist