سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ
Written by Prime FM92 on October 24, 2021
ملک میں سونے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جس کی آج فی تولہ قیمت 1600 روپے اضافے سے 1 لاکھ 27 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ ایک ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت 9200 روپے بڑھی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1371 روپے اضافے سے ایک لاکھ 9 ہزار 53 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر ایک ہفتے میں 7887 روپے بڑھی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 1793 ڈالر فی اونس برقرار ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن نے یہ بھی بتایا کہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر ہفتہ بھر میں 26 ڈالر بڑھی ہے۔