پاکستان گرے لسٹ میں برقرار ، ترکی کو کس فہرست میں ڈال دیا گیا؟ فیٹف اجلاس سے بڑی خبر آگئی

Written by on October 22, 2021

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف، فیٹف ) نے  پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا ہے جبکہ ترکی، اردن اور مالی کو بھی گرے لسٹ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیٹف کا تین روز اجلاس پیرس میں ہوا،اجلاس 19 اکتوبر کو شروع ہوا تھا۔اجلاس کے خاتمے پر انتظامیہ کی جانب سے نئے فیصلوں کا اعلان کیا گیا ہے۔فیٹف کا کہنا تھا  کہ پاکستان اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل افراد کے خلاف کارروائی کرے۔پاکستان نے اب تک  34 میں سے30 شرائط پوری کرلی ہیں،باقی شرائط پر عمل درآمد کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ متفقہ طور پر کیا گیا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist