ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: سری لنکا کا آئر لینڈ کو جیت کیلئے 172 رنز کا ہدف

Written by on October 20, 2021

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے اہم میچ میں سری لنکا نے آئرلینڈ کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دے دیا۔ 

ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

سری لنکن بلے باز ابتدا میں لڑکھڑائے اور 3 وکٹیں گنوا بیٹھے، تاہم بعد میں ہراسنگا ڈی سلوا کے 71 اور پتھم نسانکا کے 61 رنز نے ٹیم کو بحران سے نکال کر بڑے اسکور کی جانب گامزن کیا۔ 

اختتامی لمحات میں کپتان دسن شناکا نے 21 رنز بنا کر سری لنکا کو 171 کے مجموعے پر پہنچادیا۔

آئرلینڈ کی جانب سے جوش لٹل 4 وکٹیں لے کر نمایاں بولر رہے جبکہ مارک اڈائر نے 2 اور پال اسٹرلنگ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ سری لنکن ٹیم اس کامیابی کے بعد ٹورنامنٹ کے اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist