پی پی کے جلسے کا پارکنگ پلان جاری

کراچی کے باغ جناح میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسے میں شرکت کے لئے  شہر کے مختلف علاقوں اور دیگر شہروں سے آنے والے کارکنوں کے لئے 4 مختلف مقامات پر پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے، شرکاء کی رہنمائی کے لئے ٹریفک پولیس کے ساتھ پی پی پی کے رضاکار بھی سرگرم ہونگے۔

ٹریفک پولیس نے باغ جناح میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسے کے لئے پلان مرتب کردیا ہے جس کے مطابق ضلع غربی سے آنے والے کارکنان کے قافلے نمائش چورنگی پر واقع تائی کراٹے گراؤنڈ میں گاڑیاں پارک کرینگے جس کے لئے گولیمار سے پولیس ہیڈ کوارٹر وہاں سے ایم اے جناح روڈ پر کیپری سنیما سے نمائش کا راستہ اختیار کرینگے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *