کراچی: گرین لائن بسوں سے لدے جہاز کو برتھ نہ مل سکی، شپنگ ذرائع
Written by Prime FM92 on October 15, 2021
شپنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی آنے والے گرین لائن بسوں سے لدے جہاز کو برتھ نہ مل سکی۔
شپنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز آج رات لنگر انداز ہونے کا امکان نہیں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز کی آمد سے قبل بھی رات 12 بجے کسی برتھ کو مختص نہیں کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گرین لائن کی مزید 40 بسیں کراچی پورٹ پہنچنے کی خوشخبری سنائی تھی۔
ایک بیان میں گورنر سندھ نے کہا کہ گرین لائن سروس کی مزید 40 بسیں کراچی پورٹ پہنچ گئی ہیں۔
انہوں نےکہا کہ ان 40 بسوں کی آمد کے بعد گرین لائن کے لیے بسوں کی تعداد 80 ہوجائے گی۔