خواجہ آصف کی شوگر ملیں بند کرنے کی تجویز

Written by on October 15, 2021

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے شوگر ملیں بند کرنے کی تجویز دے دی ہے۔

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ شوگر ملیں بند کرکے چینی درآمد کرنے کا جائزہ لینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں نے شوگر سیکٹر میں کارٹل بنا رکھے ہیں، ایک ایک سیاست دان کی 8 سے 10 شوگر ملیں ہیں۔

اجلاس میں لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ زیادہ تر شوگر ملز مالکان سیاست دان ہیں اور جو سیاست دان نہیں وہ بھی سیاست دانوں یا ان کی اے ٹی ایمز کے زیر اثر ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ملک کو شوگر ملز مالکان کے شکنجے سے نکالنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر کمیٹی کے چیئرمین رانا تنویر حسین نے کہا کہ ملک میں شوگر ملیں بند کردینی چاہئیں، درآمدی چینی پر کم خرچ آتا ہے تو درآمد زیادہ فائدہ مند ہے


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist