جی 20 ممالک کا ورچوئل اجلاس، صدر بائیڈن کا افغان صورتحال پر تبادلہ خیال

Written by on October 13, 2021

جی 20 ممالک کے ورچوئل اجلاس میں امریکی صدر بائیڈن نے رکن ممالک سے افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے ساتھ داعش خراسان کے خطرات پر بھی بات ہوئی۔

افغانستان سے غیرملکیوں اور افغان ساتھیوں کے قانونی دستاویزات کے ساتھ محفوظ انخلا کی یقین دہانی پر بھی بات کی گئی۔

اجلاس میں افغانستان میں آزاد بین الاقوامی فلاحی گروپوں کے ذریعے افغان شہریوں تک براہ راست امداد پہنچانے پر اتفاق ہوا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist