کیا آپ کا انٹرنیٹ بھی سلو چل رہا ہے؟ اصل وجہ سامنے آگئی

Written by on October 12, 2021

پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری کی وجہ سامنے آگئی، زیرِ سمندر فائبر آپٹک کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار کم ہے۔

 

ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ 40 ٹیرابائٹ کی اہم ترین کیبل فجیرا کے قریب خرابی کا شکار ہے جس کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار متاثر ہوئی ہے۔  زیرِ سمندر اس اہم ترین کیبل کی مرمت میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔ 

ذرائع نے مزید بتایا کہ انٹرنیٹ ڈیٹا کی ٹریفک کو دیگر کم گنجائش والی کیبلز پر منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار کو بحال کیا جاسکے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist