پیراگون ہاؤسنگ کیس: خواجہ برادران کو حاضری کے بعد جانے کی اجازت

لاہور کی احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ کیس کی سماعت کے دوران خواجہ برادران سعد رفیق اور سلمان رفیق کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت د ےدی۔

لاہور کی احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے پیراگون ہاؤسنگ کیس کی سماعت کی جس کے دوران خواجہ برادران پیش ہوئے۔

عدالت نے کیس میں استغاثہ کے گواہوں کو بھی طلب کر رکھا تھا۔

عدالت نے نیب کے گواہوں کے بیانات قلم بند کرنے کے لیے کیس کی سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *