وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان ای چالان کے نادہندہ نکلے اور جب ان کی گاڑی پکڑی گئی تو شدید غصے میں آ گئے اور آئی جی کو مراسلہ بھیج دیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کی گاڑی سیف سٹی اتھارٹی نے ای چالان نادہندہ ہونے پر پکڑ لی ، ان کی گاڑی کے سات چالان ہو چکے تھے جو کہ جمع نہیں کروائے گئے جس پر گاڑی کو روکا گیا ، گاڑی پکڑنے پر فیاض الحسن چوہان شدید برہم ہو گئے اور انہوں نے آئی جی پنجاب کو مراسلہ بھیج دیاہے ۔فیاض الحسن چوہان کی گاڑی پر لگی نمبر پلیٹ بھی جعلی تھی ، آئی جی پنجاب نے صوبائی وزیر کی جانب سے شکایت ملنے پر انکوائری کا آغاز کر دیاہے ۔
Leave a Reply