بارش، برفباری: بابوسر ناران ہائی وے پر ٹریفک معطل

دیامر اور استور کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جبکہ برفباری کے باعث بابوسر ناران نیشنل ہائی وے پر ٹریفک کی آمدورفت معطل ہو گئی ہے۔

سیاحتی مقام وادی بابوسر میں گزشتہ دو روز سے وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے، بٹوگاہ ٹاپ، فیری میڈو اور نانگا پربت میں بھی وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *