پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزز نے پی سی بی کی پیشکش قبول کرلی
Written by Prime FM92 on October 12, 2021
پاکستان سپر لیگ کے فنانشل ماڈل سمیت مختلف معاملات پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور فرنچائزز میں اتفاق نہیں ہو رہا تھا جس کے باعث پی ایس ایل کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ چکا تھا ، مگر اب تمام فرنچائزز نے پی سی بی کی پیشکش قبول کر لی ہے ۔
نجی ٹی وی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ گزشتہ ماہ گورننگ کونسل میں فرنچائزز کو پیش کردہ پیشکش قبول کر لی ہے ۔ پی سی بی نے گزشتہ ماہ پی ایس ایل فائیو اور سیزن سکش کیلئے کوویڈ 19 ریلیف دینے،ساتویں سے 20ویں ایڈیشن تک سینٹرل پول آف ریونیو کے شیئر میں اضافہ، ڈالر کا ایک فکسڈ ریٹ مقرر کرنے کی پیشکش کی تھی جس پر فرنچائز مالکان سے مشاورت جاری تھی ۔