شہر قائد میں بھی ڈینگی وائرس کے پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو فوری طور پر ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ہم نیوز کے مطابق یہ ہدایت کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی جانب سے محکمہ صحت، ڈپٹی کمشنرز، بلدیہ عظمیٰ کراچی اور دیگر متعلقہ محکموں کو لکھے گئے خط میں کی گئی ہے۔کمشنر کراچی نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ تمام ڈپٹی کمشنرز ڈینگی سے بچاو¿ کے ترجیحی بنیادوں پراقدامات کریں۔ اس حوالے سے انہوں نے ہدایت کی ہے کہ محکمہ صحت اور بلدیہ عظمیٰ دیگر متعلقہ محکموں کے تعاون سےمربوط اقدامات اٹھائے۔
Leave a Reply