’داعش سے چھٹکارا پانے کیلئے یہ لوگ واحد اور بہترین آپشن ہیں‘وزیراعظم عمران خان کا موقف آگیا
Written by Prime FM92 on October 11, 2021
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں افغانوں کو مختلف قسم کے مسائل کا سامناہے ،صورت حال پر قابو پانے کے لیے طالبان کو موثر اقدامات اٹھانا ہوں گے، افغانستان میں مضبوط طالبان حکومت دہشت گرد تنظیموں سے نمٹ سکتی ہے، داعش سے چھٹکارا پانے کیلئے طالبان واحد اور بہترین آپشن ہیں، دنیا کو افغانستان کے ساتھ ہر صورت بات چیت کرنی چاہیے، افغانستان میں صورتحال کشیدہ ہوئے تو اثرات بہت دورتک جائیں گے ، طالبان نے خواتین کے تعلیم سے انکار نہیں کیا بلکہ شرعی طریقے سے حصول کی بات کی، پاکستان چاہتا ہے دنیا کے دیگر ممالک افغان عوام کو تنہا نہ چھوڑے،امریکیوں کو افغانستان کی اصل صورتحال سے گمراہ رکھا گیا، امریکا نے اشرف غنی حکومت اور سیکیورٹی فورسز پر بھاری سرمایہ کاری کی، کابل میں کرپٹ حکومت کی وجہ سے ہی طالبان کو شہرت ملی، 3 لاکھ افغان فوجیوں نے لڑے بغیر ہتھیار ڈالے، امریکا کو افغانستا ن کی صورتحال سے دھچکہ لگا، پاکستان اور بھارت کے درمیان مقبوضہ کشمیر سب سے بڑا حل طلب مسئلہ ہے، مقبوضہ کشمیر میں اکثریت کو اقلیت میں بدلا جارہا ہے، اب وہاں باہر سے لوگوں کو کشمیر میں آباد کررہے ہیں،ہم محض یہ بات کررہے ہیں کہ کشمیریوں کو ان کا جمہوری حق دیا جائے، پاکستان اور بھارت نیوکلیئر فلیش پوائنٹ ہیں ، دونوں کے درمیان تین جنگیں ہوچکی ہیں، بھارت نے پاکستان پر جو الزامات لگائے ان کے ثبوت فراہم نہیں کیے، ہمیں ثبوت فراہم کئے جائیں ہم خود انہیں سزا دیں گے، بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا پاکستان نے بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔