پاکستان ریلویز میں ہزاروں گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی کرنے والے مشیر جمشید انعام شیخ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

Written by on October 10, 2021

پاکستان ریلویز میں گھوسٹ اور اضافی ملازمین کی نشاندہی پر مامور ریلوے مشیر جمشید انعام شیخ مستعفی ہوگئے۔

 نیوز کے مطابق پاکستان ریلوے کے ملازمین کی رائٹ سائزنگ اور کپیسٹی بلڈنگ کا ٹارگٹ لےکرکام کرنے والے مشیر جمشید انعام شیخ کو 10 ماہ بعد ہی مستعفی ہونا پڑگیا، وہ گذشتہ برس دسمبر سے یکم اکتوبر تک 10ماہ کام کرتے رہے۔وزیر اعظم عمران خان نے ریلوے کے مشیر برائے ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ جمشید انعام شیخ کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔

 نیوز کے مطابق جمشید انعام کا کہنا تھا کہ کمپیوٹرائز حاضری شروع کرنے سے ان کی مخالفت بڑھی ، جو استعفے کا سبب بنی۔انہوں نے کہاکہ میں نے ریلوے کے 3 ہزار ایسے ملازمین کی نشاندہی کی جو تنخواہ ریلوے سے لیتے تھے لیکن کام افسروں کے گھروں میں کرتے تھے ، ریلوے کے شعبہ فنانس سے 422 ملازمین کو سرپلس قرار دلوایا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist