مہلک کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 87 ہو گئی ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث 29 افراد جاں بحق ہوئے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے مطابق ملک بھر میں 12 لاکھ 57 ہزار 188 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں ، 11 لاکھ 85 ہزار 749 افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی ، ملک بھر میں 43 ہزار 352 کورونا کیسز موجود ہیں ۔
سندھ میں چار لاکھ 62 ہزار 295 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ، سات ہزار 480افراد کی کورونا کے باعث اموات ہوئیں جبکہ 22 ہزار 741 تاحال زیر علاج ہیں ۔
پنجاب میں کورونا سے چار لاکھ 35 ہزار 512 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 12 ہزار 770 اموات ہوئیں جبکہ 14 ہزار 120 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے ایک لاکھ 75 ہزار 584 مریض سامنے آئے ، ایک لاکھ 66ہزار 236نے مہلک وائرس کو شکست دی جبکہ تین ہزار 716 مریض اب بھی موجود ہیں ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ چھ ہزار 58 افراد میں کورونا پایا گیا ، 931 کی اموات ہوئیں ، دو ہزار 123 کیسز موجود ہیں ۔
گلگت بلتستان میں دس ہزار 344 افراد کورونا سے متاثر ہوئے جن میں سے 186 جاں بحق جبکہ 123 زیر علاج ہیں ۔
بلوچستان میں 33 ہزار 69 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 349 اموات ہوئیں جبکہ 188 زیر علاج ہیں ۔ آزاد جموں و کشمیر میں 34 ہزار 326 کورونا کیسز سامنے آئے ، 739 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے ، 33 ہزار 246 افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی ، 341 کیسز اب بھی موجود ہیں ۔
Leave a Reply