آرمی چیف سے امریکی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، افغانستان سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
Written by Prime FM92 on October 9, 2021
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان میں وسیع البنیاد حکومت کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےامریکہ کی نائب وزیرخارجہ وینڈی شرمن نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ علاقائی سیکیورٹی صورتحال پربھی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان خطےاورافغانستان میں امن کی کوششوں کیلئےپرعزم ہے اور افغانستان میں وسیع البنیادحکومت کےقیام کی حمایت کرتاہے۔
امریکی نائب وزیر خارجہ نے افغان صورتحال پر پاکستان کے کردار کو سراہا اور غیرملکیوں کےانخلامیں تعاون پرپاکستان کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی امن کیلئے پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھنا چاہتے ہیں ۔