ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

Written by on October 8, 2021

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 آپ کو جس بات کا خوف ہے۔ اس کو دل و دماغ سے نکال دیں۔ ان شاءاللہ سب ٹھیک رہے گا اور آج ملنے والی خبریں آپ کو بہتر مستقبل کی گواہی بھی دے رہی ہیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

 من پسند کام ہونے کی امید ہے۔ سرکاری ملازمین کے تبادلے کا امکان بھی ہے اور جس طرف سے امید لگائی ہوئی ہے۔ وہ بھی پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ اچھا دن رہے گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 آپ کو ابھی تک اپنی غلطی کا احساس ہی نہیں ہو رہا تو پھر بات کیسے بنے گی۔ صورت حال ابھی تک ٹھیک نہیں ہوئی۔ اس لئے حسب توفیق صدقے کا سہارا لیں تاکہ نقصان سے بچ سکیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

 بحکم اللہ روزگار کا خانہ دن بدن اچھا ہوتا جا رہا ہے۔ آپ کسی بھی ایسی پریشانی میں تو پردہ غیب سے سلسلے بنیں گے۔ آج کا دن گھریلو ماحول میں جاری کشیدگی کو بھی کم کرے گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 زحل کی رجعت نے تنگ کر رکھا ہے اور سارے مسئلے اس کی وجہ سے خراب ہو رہے ہیں۔آپ کو ابھی صدقے کا سہارا لینے کی اشد ضرورت ہے۔ کوئی بھی بڑے کام میں ہاتھ نہ ڈالیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 صورت حال آج کافی بہتر دکھائی دے رہی ہے۔ اب آپ کو مالی طور پر بھی فائدہ ملے گا اور آئندہ کے لئے بھی اچھی خبریں سامنے آئیں گی۔ بیرون ملک رہنے والے واپسی کا پروگرام بنائیں گے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 سستی اور لاپرواہی کو چھوڑیں صرف اپنے روزگار پر توجہ دیں۔ آپ کی پوزیشن زائچے کے حساب سے بہت اچھی ہے۔ آج آپ کو کسی نہ کسی حوالے سے بہت اچھی خبریں بھی ہیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 صورت حال کو بہتر رکھنا آپ کے لئے ضروری ہے۔ آپ اس طرف توجہ دیں اور کوشش کریں کہ جو بات زبان سے نکلے یاپلاننگ ہو۔ وہ پوری کرکے ہی دم لیں۔ بار بار پوزیشن نہ بدلیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 راشن کی صورت میں صدقہ دیں اور اج اپنی نظر بھی اتاریں۔ انجانی سی بندش نے آپ کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔ ممکن ہے یہ صلہ رحمی کا معاملہ ہو، بہرحال چیک ضرور کریں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 آپ کو آج ایک پیشکش ملنے کا امکان ہے اور مالی حوالے سے آنے والے دنوں کے بارے میں خوشی کی خبر بھی ہے جو لوگ بیمار ہیں وہ بھی اب تیزی سے شفا حاصل کر سکیں گے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 رکاوٹیں تو تمام دور ہو رہی ہیں اور آپ کے لئے بند سلسلے بھی چل پڑے ہیں۔ آپ کو صرف محنت کرنا ہے۔ اس کا مسئلہ آپ کو ہاتھوں ہاتھ ہی ملنے کے امکانات بھی روشن ہیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 اولاد کا معاملہ آپ کی مکمل توجہ مانگ رہا ہے۔ آپ کی لاپرواہی آپ کو کسی مشکل میں ڈال سکتی ہے۔ اور خود بھی اپنے دلی معاملات کو جس قدر ممکن ہو سیدھا کرنے کی کوشش کریں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist