امریکی نائب وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئیں
Written by Prime FM92 on October 8, 2021
امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن پاکستان پہنچ گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ سات رکنی وفد کے ہمراہ خصوصی طیارے پر اسلام آباد پہنچیں۔ امریکی نائب وزیر خارجہ کی آمد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گیے تھے۔ وزرات خارجہ اور امریکی سفارتخانے کے حکام نے نائب امریکی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔دو روزہ دورے کے دوران امریکی نائب وزیر خارجہ پاکستان میں اہم شخصیات سے ملاقات کریں گی۔