موسمیاتی تبدیلیوں میں پاکستان دسویں نمبر پر ہے، چیئرمین NDMA

Written by on October 7, 2021

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کا کہنا ہے کہ تیزی سے ہوتی موسمیاتی تبدیلیوں میں پاکستان دنیا میں دسویں نمبر پر ہے۔

اسلام آباد میں این ڈی ایم اے کے زیرِ اہتمام آفات و سانحات سے متعلق منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے بتایا کہ آج صبح 3 بجے بلوچستان کے کچھ حصوں میں زلزلہ آیا۔

نہوں نے کہا کہ زلزلے سے جانوں کا نقصان ہوا ہے، کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں، زلزلے کے زخمیوں کو ایئر لفٹ بھی کیا گیا ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کا کام جاری ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist