وزیر اعظم عمران خان کابلوچستان زلزلے میں جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس

Written by on October 7, 2021

وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان زلزلے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو ممکنہ معاونت کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق بلوچستان زلزلے سے ہونے والے نقصانات اور موجودہ صورتحال کی ابتدائی رپورٹ وزیر اعظم آفس کو موصول ہوگئی ہے جبکہ عمران خان کی جانب سے متعلقہ وفاقی اداروں کو حکومت بلوچستان کو ممکنہ معاونت کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔

عمران خا ن کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت مشکل کی اس گھڑی میں ہر ممکنہ تعاون فراہم کرے گی

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں رات گئے آنے والے زلزلے نے شدید تباہی مچادی ہے جس کے باعث 20 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلہ رات 3 بجکر 2 منٹ پرآیا جس کی شدت 5.9 اور گہرائی 15 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ہرنائی کے قریب تھا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist