”زلزلے اور سیلاب آنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے کیونکہ ۔۔“اسد عمر نے خبردار کر دیا

Written by on October 7, 2021

وفاقی وزیر اسد عمر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے باعث سیلاب اور زلزلے آنے کا خطرہ بڑھ گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسد عمر کا کہناتھا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی ہونی چاہیے ، آئندہ دس سال توانائی پر آلودگی سے پاک پلاننگ کرنی ہے ۔ 

یاد رہے کہ آج علی الصبح بلوچستان زلزلے سے لرز اٹھا جس میں 20 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ سینکڑوں زخمی نہیں جنہیں ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔ پاک فوج نے بھی ہرنائی میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں اور شہریوں کو طبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist