آئی سی سی نے ٹی 20ورلڈ کپ کے لئے آفیشلز کا اعلان کردیا
Written by Prime FM92 on October 7, 2021
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے ٹی 20ورلڈ کپ کے لئے آفیشلز کا اعلان کردیاگیا۔ایونٹ میں پاکستانی ایمپائر علیم ڈار بھی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ آفیشلز میں بھارت کے نیتن مینن ،آسٹریلیا کے پال رفل،پال ولسن اور اڈٹکر امپائر ہوں گے جبکہ آسٹریلیا کے ڈیوڈ بون ،نیوزی لینڈ کے کرس جیفری میچ ریفریز کے فرائض سرانجام دیں گے اور زمبابوے کے لانگٹن روزیرے اورویسٹ انڈیزکےجوئل ولسن بھی امپائر ہوں گے۔
یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز 17 اکتوبر سے ہوگا جبکہقومی کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 24 اکتوبر 2021 کو کھیلے گی۔