کراچی کے شہیدِ ملت روڈ پر واقع حیدر علی انڈر پاس کو علاج کے لیے امریکا لے جاتے ہوئے جرمنی میں انتقال کر جانے والے لیجنڈ پاکستانی کامیڈین اداکار عمر شریف کے نام سے منسوب کر دیا گیا ہے۔
بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) نے انڈر پاس کو عمر شریف کے نام پر منسوب کرنےکی قرار داد منظور کر لی۔
اس سے قبل شہیدِ ملت روڈ پر واقع حیدر علی انڈر پاس کو اداکار عمر شریف کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
اعلان ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے چند روز قبل عمر شریف کی رہائش گاہ پر کیا تھا۔
Leave a Reply