پنجاب میں ڈینگی کی صورتحال خوفناک ہونے لگی ، گزشتہ 24گھنٹوں میں صوبے میں 195 مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے 139کا تعلق لاہور سے ہے ۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا میں بھی ڈینگی کے مزید 70مریض رپورٹ ہوئے ہیں ، محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق پشاور میں 13افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ۔
ادھر اسلام آباد میں بھی 62مریض سامنے آگئے جبکہ ڈینگی کا ایک اور مریض انتقال کر گیا جس کے بعد اسلام آباد میں گزشتہ تین ہفتوں میں جاں بحق ہونےوالے مریضوں کی تعداد چار ہو گئی ۔اس سیزن میں اب تک 719ڈینگی کیسز سامنے آچکے ہیں ۔
Leave a Reply