وزیراعظم عمران خان کو بل گیٹس کا ٹیلیفون ، کس معاملے پر بات چیت ہوئی ؟ جانئے

Written by on October 6, 2021

وزیراعظم عمران خان سے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس دوران انہوں نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے پروگرام اور تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔

تفصیلات کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس کو پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے کوششوں سے آگاہ کیا ،عمران خان نے کہاکہ ملک میں اس سال پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا،پاکستان مین پولیو کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے ، پولیو سے نمنٹے کیلئے کوششیں ابھی جاری ہیں ،حکومت ملک میں پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے ۔

بل گیٹس نے پولیو کی روک تھام کیلئے کوششوں پر وزیراعطم کی تعریف کی اور پولیو خاتمے کیلئے پروگرام اور تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔ مائیکرو سافٹ کے بانی کا کہناتھا کہ بچوں کو محفوظ رکھنے اور پولیو کے خاتمے کیلئے پروگرام جاری رکھیں۔ عمران خان اور بل گیٹس نے افغانستان میں صحت کے نظام پر تشویش کا اظہار کیا اور افغانستان میں پولیو مہم دوبارہ شروع کرنے کی اہمیت پر زور دیا ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist