چین نے دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی وارننگ دے دی

Written by on October 6, 2021

تائیوان کی فضائی حدود میں سینکڑوں لڑاکا طیارے بھیجنے کے بعد چین نے دنیا کو تیسری عالمی جنگ کے متعلق متنبہ کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق چین کے حکومتی حمایت یافتہ اخبار’گلوبل ٹائمز‘ نے اپنے ایک آرٹیکل میں امریکہ اور دیگر اتحادی ممالک کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تائیوان آگ سے کھیل رہا ہے اور ان ممالک کی طرف سے اس کی پشت پناہی تیسری عالمی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے۔

آرٹیکل میں اخبار کی طرف سے امریکہ اور تائیوان کے مابین ہونے والے ایک خفیہ معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ معاہدہ چین کی خودمختاری کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے اور اس معاہدے کے بعد صورتحال تصادم کے انتہائی قریب پہنچ چکی ہے جہاں سے واپسی شاید انتہائی مشکل ثابت ہو۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں امریکی صدر جوبائیڈن نے وائٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے تائیوان کے معاملے پر چینی ہم منصب کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی ہے اورہمارے درمیان اتفاق ہوا ہے کہ ہم تائیوان معاہدے کی پاسداری کریں گے۔تاہم 9ستمبر کو ہونے والی اس گفتگو کے دوران دونوں رہنماﺅں کے درمیان کیا معاہدہ طے پایا، اس کی تفصیل تاحال سامنے نہیں آ سکی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist