ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا گزرے گا؟

Written by on October 6, 2021

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 ایک بار پھر صورت حال آپ کے حق میں اچھی ہو رہی ہے۔ ستاروں کا بادشاہ مشتری آج شام تک آپ کے زائچے میں آ جائے گا۔ آپ کو عزت، دولت اور شہرت کے معاملے بڑی بہتری آ سکتی ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

 غیر متوقع انداز سے کسی جگہ سے رقم کا بندوبست ہو رہا ہے۔ آپ کی ان شاءاللہ ضرورت پوری ہو جائے گی اور جس بھی کام کو کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ا س کے ہونے کی بہت امید بھی ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 آپ کے معاملات ابھی تک ٹھیک نہیں ہوئے جس کی وجہ سے حالات بھی ٹھیک نہیں ہو رہے۔ آپ اپنے سارے معاملات کی از سر نو جائزہ لے کر اصلاح کریں تو ہی کچھ بہتری ملنے کی امید ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

 آج روزگار کی صورت حال میں بہتری کا امکان ہے۔ آپ کو نوکری میں بھی فائدہ حاصل ہوتا دکھائی دے رہا ہے جو لوگ کسی بھی قسم کی الجھن کا شکار ہیں۔ وہ آج اس سے ان شاءاللہ نکل جائیں گے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 زحل آج بھی زائچے میں ہے۔ یہ بلاوجہ کی پریشانی اور ٹینشن دیتا ہے۔ آپ صبح سے ہی اگر صدقے کا عمل کر دیں گے تو امید ہے کہ اس کی رجعت سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے، ان شاءاللہ۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 صورت حال ٹھیک کرنا آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے۔ سچے دل سے توبہ کریں اور آئندہ کے لئے اپنے معاملات ٹھیک کر لیں۔ ان شاءاللہ سب کچھ ٹھیک ہوتا چلا جائے گا۔ آج کا دن آپ کے فیصلے پر ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 ایک بند سلسلہ دوبارہ چلنے کی امید ہے اور خواہش کے مطابق کے بڑا کام بھی ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ جو لوگ کاروباری ہیں۔ ان کے لئے آج اور پورا ہفتہ بڑا ہی شاندار گزرے گا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 اچھے بھلے چلتے ہوئے آپ بلا وجہ کے کاموں میں پڑ جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے فائدے کے بجائے نقصان ہوتا ہے۔ آج کا دن وارننگ دے رہا ہے۔ صرف سیدھا اور سچ کے راستے پر چلیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 لالچ میں ہرگز نہ آئیں۔ کوئی ایسا کرنے کی کوشش میں لگا ہوا ہے۔ اگر ایسا کیا تو فائدے کے بجائے نقصان ہوگا۔ آج کا دن نازک اور آزمائشی ہے۔ اپنی حفاظت کرنا لازمی ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 آپ خود کو بدل لیں سب کچھ بدل جائے گا۔ عمر کا خیال نہیں کرتے۔ صرف اپنے دل کی پڑی ہوئی ہے۔یہ آپ کو کسی دن بڑے نقصان سے دوچار کر سکتا ہے۔ آج وارننگ دی جا رہی ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 عارضی طور پر رکاوٹ ہے۔ پریشان نہ ہوں۔ آپ کو کل صبح سے ہی بہتری ملنے کا عمل شروع ہو جائے گا۔ آج جیسے تیسے دن گزاریں اور موبائل پر دوستیاں کرنے سے دور رہیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 (اللہ الحسیب) ہر فرض نماز کے بعد 100مرتبہ پڑھ لینے سے آپ بے شمار مشکلات اور پریشانیوں سے دور رہیں گے اور آج حسب توفیق صدقہ دیں۔ بدنظر والا سلسلہ ابھی جاری ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist