دوردراز علاقوں میں ڈرون کے ذریعے کورونا ویکسین پہنچانے کی مہم شروع
Written by Prime FM92 on October 6, 2021
بھارت کے دوردراز علاقوں میں ڈرون کے ذریعے کورونا ویکسین پہنچانے کی مہم شروع کر دی گئی ۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یونین ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر کے وزیر من سکھ مانڈویا کی طرف سے گزشتہ روز اس مہم میں پہلی بار بھارتی ریاست منی پور کے ضلع بشنوپور میں کامیابی سے کورونا ویکسین پہنچائی گئی ۔ کورونا ٹیسٹنگ اور ویکسین کی فراہمی میں ڈرون کو استعمال کرنے کا منصوبہ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کا اختراعی اقدام ہے ۔
رپورٹ کے مطابق انڈین کونسل کی طرف بھارت کے دور دراز علاقوں میں طبی سازو سامان پہنچانے کے لیے ڈرون کا استعمال کرنے کے حوالے سے ایک پراجیکٹ شروع کیا گیا تھا ۔ اس پراجیکٹ کا نام ’ڈرون ریسورس اینڈ آءوٹ ریچ اِن نارتھ ایسٹ انڈیا‘ رکھا گیا تھا ۔ کورونا ویکسین کی ترسیل اسی پراجیکٹ کے تحت شروع کی گئی ہے ۔ اس مہم میں پہلی بار ڈرون نے کامیابی کے ساتھ ضلع بشنوپور میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز سے بشنو پور ہی کے کیرانگ نامی جزیرے پر کورونا ویکسین پہنچائی ۔