اسلام آباد، ڈینگی کے مزید 44 کیسز کی تصدیق، تعداد 571 ہوگئی

Written by on October 5, 2021

اسلام آباد میں مزید 44 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد مجموعی مریضوں کی تعداد 571 ہوگئی۔

ملتان کے نشتر اسپتال میں ڈینگی کے 10 مریض زیر علاج ہیں جبکہ پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 9 مریض داخل ہیں۔

ایکسپو سینٹر لاہور میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے فیلڈ اسپتال قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سیکرٹری صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ 340 بیڈز پر مشتمل ڈینگی اسپتال جلد قائم کردیا جائے گا۔

دوسری جانب سندھ میں 24 گھنٹوں میں 27 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق ڈینگی کا لاروا صاف پانی میں پرورش پاتا ہے، بیماری سے بچنے کے لئے شہری اپنے گھر اور گھر کے باہر پانی مت کھڑا ہونے دیں اور احتیاط کریں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist